ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ ویزوں کا اعلان کیا ہے ۔ عمرہ اجازت نامے اب “Nusuk” ایپلیکیشن کے ذریعے آسانی سے حاصل کیے جا سکیں گے، جو عمرہ کی سہولتوں کو بہتر کرنے کے لیے ہے۔
حج کے دوران غیر ضروری بھیڑ سے بچنے کے لیے اپریل میں عمرہ ویزے روک دیے گئے تھے۔ اب نئے سیزن کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور وزارت حج و عمرہ مختلف زبانوں میں آگاہی خدمات فراہم کر رہی ہے تاکہ زائرین کو بہترین تجربہ حاصل ہو۔