پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو وفاق کی بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے اور صوبے میں امن آئے گا تو خوشحالی آئے گی۔
گورنر نے مزید کہا، "میں کچے کا ڈاکو نہیں جو کسی کو یرغمال بنا سکتا ہوں۔ ہمیں این ایف سی ایوارڈ کی تیاری پر بھی توجہ دینی چاہیے۔"
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کی بہتری کے لیے بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ صوبے کا امن و امان ہماری پہلی ترجیح ہے۔ گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اقدامات یہ بتائیں گے کہ وہ کتنے سنجیدہ ہیں۔