Get Alerts

دہشت گردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، امن و ترقی پر توجہ دینی چاہیے:گورنر خیبرپختونخوا

 دہشت گردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، امن و ترقی پر توجہ دینی چاہیے:گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

گورنر نے ضم اضلاع کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پولیس لائن یا موثر تھانہ قائم نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت سنجیدہ نہیں تو وفاق کو امن قائم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے وضاحت کی کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں سے بات چیت کرنے کی خواہاں ہے، تاہم ان کا موقف ہے کہ دہشت گردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑائی کی بجائے صوبے میں امن اور ترقی پر توجہ دینی چاہیے اور ملک دشمنوں کو کبھی مدد نہیں دی گئی۔

گورنر نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی مقدمے کی سزا صرف اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے سے معاف نہیں ہوگی، اور مقدمات وفاقی سطح پر لڑے جائیں۔

ٹیگز: