Get Alerts

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور : پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر عثمان طارق کو ڈیبیو کرایا جا رہا ہے۔

سیریز 1-1 سے برابر ہے، اس لیے آج کا مقابلہ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے جبکہ ملک بھر میں شائقین اس سنسنی خیز میچ کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

ٹیگز: