Get Alerts

پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں کئی نئے چہروں کو موقع دیا جا رہا ہے، جبکہ سابق کپتان بابر اعظم کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقہ کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھا جائے۔

میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی گلابی رنگ کی خصوصی کٹ پہنیں گے، جس کا مقصد چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں  صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، سلمان علی آغا (کپتان)، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ایک سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہوگا۔

ٹیگز: