اپنی زندگیاں قربان کرنیوالے فوجی افسر اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں:نواز شریف

اپنی زندگیاں قربان کرنیوالے فوجی افسر اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں:نواز شریف

لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف  کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی زندگیاں قربان کرنے والے فوجی افسر اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی قوت بنایا ان  خدمات پر انہیں فخر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پی ڈی ایم کا حصہ ہیں اور وہ اُن کا احترام کرتے ہیں، خواجہ آصف نے کوئی بیان دیا ہے تو وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔


یاد رہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ  مجھے آج بھی آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں، ان کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو بیان دیا ہے، اس پر کچھ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کیا ریفرنس ہے، تو میرے لیے بہت مشکل ہے ان پر یقین کرنا۔


قبل ازیں نواز شریف نے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس پاکستان ڈیمو کریکٹ موومنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اپنے ملک میں غلام بن کر نہیں رہ سکتا اور پاکستانی بن کر رہوں گا جبکہ اب ان چیزوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کر چکا ہوں۔ دوٹوک فیصلہ کیا ہے ذلت کی زندگی نہیں جی سکتے بلکہ عزت کی زندگی گزاریں گے۔