عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری مقامی عدالت کے سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے جاری کئے۔خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری  تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506  اور  188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔

انسدادہشگردی کی دفعات اسلام آباد ہائیکورٹ نے خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔دہشت گردی کی دفعات نکلنے کے بعد باقی دفعات کے تحت مقدمہ سیشن کورٹ میں زیر التوا ہے۔عمران خان نے مقدمے  کی  دیگر دفعات میں ضمانت نہیں کرائی۔