مکی آرتھر نے بھارت میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

مکی آرتھر نے بھارت میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

نئی دہلی :مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا ۔بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے حیدرآباد میں موجود قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لیں گے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی سکواڈ جوائن کرسکتے ہیں۔ ٹریننگ سیشن میں کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کریں گے ۔


واضح رہے کہ  دو روز قبل  وارم اپ میچ میں  نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں