Get Alerts

ٹرمپ منصوبہ وضاحت اور مذاکرات کا متقاضی ہے، قطری وزیراعظم

ٹرمپ منصوبہ وضاحت اور مذاکرات کا متقاضی ہے، قطری وزیراعظم

دوحہ: قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ ٹرمپ منصوبے کے کئی نکات ایسے ہیں جن پر وضاحت اور مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کو تعمیری انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

اپنے بیان میں قطری وزیراعظم نے واضح کیا کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے حوالے سے ابھی بہت سے سوالات باقی ہیں، اور اس معاملے پر کھل کر گفتگو ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی معافی کو کسی احسان کے طور پر نہیں لیا جا سکتا، بلکہ یہ فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے۔

محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق اس منصوبے کو جنگ کے خاتمے کے ایک موقع کے طور پر دیکھیں گے، اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدگی دکھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے حوالے سے امریکا سے بات چیت کی جائے گی تاکہ انتظامی و سیاسی امور واضح کیے جا سکیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اگرچہ منصوبہ مکمل نہیں، تاہم یہ تنازع کے خاتمے کی طرف ایک قدم ضرور ہے، بشرطیکہ تمام فریق خلوص نیت سے اس پر عمل کریں۔

ٹیگز: