Get Alerts

فوج میں داڑھی رکھنے پر پابندی ، بھاری بھرکم اور کمزور جنرلوں کا دور ختم ، امریکہ

 فوج میں داڑھی رکھنے پر پابندی ، بھاری بھرکم اور کمزور جنرلوں کا دور ختم ، امریکہ

واشنگٹن : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ورجینیا میں میرین کور کے جرنیلوں اور ایڈمرلز سے خطاب میں کہا ہے کہ امن کے قیام کے لیے جنگ کی مکمل تیاری ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی فٹنس ٹیسٹ مردوں کے معیار کے مطابق ہوں گے اور جو اس نئے ایجنڈے کی حمایت نہیں کریں گے، انہیں فوج سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے واضح کیا کہ امریکی فوج میں اب داڑھی رکھنے پر پابندی ہوگی اور بھاری بھرکم اور کمزور جنرلوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج میں ترقی میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر ہوگی، نہ کہ کوٹے یا سفارشات کی بنیاد پر۔ اس کے علاوہ، امتیازی سلوک اور غلط رویے کی شکایات کے حل کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی آئے گی۔

ٹیگز: