Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی چین کو 76 ویں قومی دن پر ملک و قوم کی جانب سے دلی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی چین کو 76 ویں قومی دن پر ملک و قوم کی جانب سے دلی مبارکباد

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے 76 ویں قومی دن پر حکومت اور عوام کی جانب سے چینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن نہ صرف چین کی شاندار ترقی کا جشن ہے بلکہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کے نمایاں کردار کا اعتراف بھی ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی ترقی کو دنیا کے لیے ایک مثال قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال اور مضبوط ہے جو اعتماد، قربانی اور اخلاص پر مبنی ہے، اور یہ رشتہ آنے والی نسلوں کے لیے خوشحالی اور امن کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کا بھی ذکر کیا جہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور بزنس کانفرنس میں اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان سب سے اہم منصوبہ ہے جو اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔شہباز شریف نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور چین اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گے اور نئے سنگ میل طے کریں گے۔

ٹیگز: