لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے بالائی علاقوں میں 5 سے 7 اکتوبر کے دوران شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، 5 اکتوبر سے دریاؤں کے بالائی حصوں میں بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اپنی استعداد بڑھانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور حکام کی ہدایات پر عمل پیرا رہیں۔