Get Alerts

حکومتی اتحادیوں میں اختلافات، وفاقی حکومت کا پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ

حکومتی اتحادیوں میں اختلافات، وفاقی حکومت کا پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومتی اتحادیوں کے درمیان بڑھتے اختلافات کے تناظر میں وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ناراضگی دور کرنے کے لیے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر جلد ہی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کریں گے جس میں اتحادی امور اور حالیہ کشیدگی پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے حالیہ بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف بیانات واپس لینے بلکہ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔

حکومتی حلقوں میں ان اختلافات کو دور کرنے کے لیے پسِ پردہ بات چیت جاری ہے تاکہ اتحادی حکومت کے استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

ٹیگز: