Get Alerts

حکومت نے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل نہیں کیا، قمر زمان کائرہ

حکومت نے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل نہیں کیا، قمر زمان کائرہ

لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے وزارتیں لیے بغیر نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے حکومت نے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل نہیں کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کائرہ نے کہا کہ چند روز قبل حکومت کے ساتھ جو مکالمہ شروع ہوا تھا، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ہم نہیں چاہتے کہ سیاسی صورتحال مزید خراب ہو۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو تنقید میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ "تنقید ضرور کریں، مگر وہ الفاظ استعمال نہ کریں جو ماضی میں استعمال ہوتے رہے۔"

ٹیگز: