Get Alerts

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار روپے سے متجاوز

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار روپے سے متجاوز

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث فی تولہ 24 قیراط سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے تھی جو آج مزید بڑھ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے جہاں فی اونس قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور قیمت 3 ہزار 855 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 890 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 4 ہزار 826 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 43 روپے بڑھ کر 4 ہزار 137 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 0.50 ڈالر بڑھ کر 47.27 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر ملک میں بھی واضح نظر آ رہا ہے۔

ٹیگز: