Get Alerts

اسرائیلی فوج کا "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر حملہ، تمام ارکان گرفتار، لائیو نشریات بند : برطانوی میڈیا

اسرائیلی فوج کا
اسرائیلی فوج کا
اسرائیلی فوج کا
اسرائیلی فوج کا
اسرائیلی فوج کا
اسرائیلی فوج کا
اسرائیلی فوج کا
اسرائیلی فوج کا

تل ابیب / غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے بین الاقوامی بحری قافلے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر حملہ کر کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے قافلے میں شامل دو جہازوں پر چڑھائی کی اور تمام افراد کو زیر حراست لے لیا۔

قافلے کے منتظمین کے مطابق، فلوٹیلا کی لائیو نشریات اچانک بند ہو گئی ہیں، اور ان کا قافلے سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔
فلوٹیلا میں 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل قافلہ شامل تھا، جس میں 500 سے زائد افراد سوار تھے۔ یہ قافلہ غزہ کے محصور شہریوں کے لیے خوراک اور طبی امداد لے کر روانہ ہوا تھا۔

قافلے میں متعدد عالمی شخصیات بھی شریک تھیں، جن میں نوبل انعام یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، نیلسن منڈیلا کے پوتے، اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے قافلے کو روکنے کے لیے نہ صرف سمندری محاصرے کا سہارا لیا، بلکہ دو مرکزی کشتیوں پر براہِ راست چڑھائی کی گئی۔ منتظمین نے اسرائیلی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اب تک اسرائیلی حکام کی جانب سے باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم اسرائیل ماضی میں دعویٰ کرتا رہا ہے کہ وہ غزہ کی ساحلی ناکہ بندی کو قانونی سمجھتا ہے، اور کسی بھی غیر مجاز قافلے کو روکنے کے لیے "تمام ذرائع استعمال کرنے کا حق" رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ 2010 میں بھی ایک ترک امدادی قافلے "مرمرہ فلوٹیلا" پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا تھا، جس میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے، اور اس واقعے پر عالمی سطح پر شدید ردعمل آیا تھا۔

ٹیگز: