Get Alerts

غزہ امدادی بحری قافلے 'گلوبل صمود فلوٹیلا' پر اسرائیلی فوج کا بزدلانہ حملہ؛ پاکستان سمیت10 ممالک کا شدید ردِعمل، گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

غزہ امدادی بحری قافلے 'گلوبل صمود فلوٹیلا' پر اسرائیلی فوج کا بزدلانہ حملہ؛ پاکستان سمیت10 ممالک کا شدید ردِعمل، گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ


اسلام آباد : غزہ کے مظلوم محصورین کے لیے طبی و غذائی امداد لے جانے والے عالمی بحری قافلے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف پاکستان سمیت دنیا کے ۱۰ اہم ممالک نے سخت ترین تزویراتی موقف اختیار کر لیا ہے۔ دس ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اور ہنگامی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں خالصتاً انسانی ہمدردی کے مشن کو فوجی طاقت کے ذریعے نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔مشترکہ اعلامیے میں عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے ۔  اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان بحقِ سرکار ضبط کرنا اور نہتے عالمی رضاکاروں کو حراست میں لینا سراسر غنڈہ گردی ہے۔ عالمی برادری فوری طور پر گرفتار کارکنوں کی بحفاظت اور غیر مشروط رہائی یقینی بنائے اور مستقبل میں ایسے سویلین و امدادی مشنز کے فول پروف تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے اور عالمی انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ پاکستان نے اس موقع پر اپنے روایتی اور اصولی موقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے مابین جاری کشیدگی کے دوران اسرائیل کا یہ اقدام خطے کو مزید آگ میں دھکیلنے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔

ٹیگز: