دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے: آرمی چیف

دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے: آرمی چیف

 راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں میں پاک فوج پر حالیہ خود کش دھماکے پر کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بنوں میں پاک فوج پر حالیہ خود کش حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا۔ اس سے قبل آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ سکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، دہشت گردی کی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کریں گے۔


آرمی چیف نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کویقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مصنف کے بارے میں