Get Alerts

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جاری کر دی

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جاری کر دی

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 2 روپے 40 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 159 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ٹیگز: