Get Alerts

مانسہرہ میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، متعدد علاقے زیرِ آب

مانسہرہ میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، متعدد علاقے زیرِ آب

مانسہرہ: مانسہرہ اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالے بپھر گئے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پانی گھروں اور بازاروں میں داخل ہو گیا۔ ایک رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچا۔

بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں تین گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ ایک مدرسہ بھی پانی کے گھیرے میں آ گیا۔ خوش قسمتی سے ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مدرسے میں موجود تمام طلبہ کو بحفاظت نکال لیا۔متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی مقامات پر نظامِ زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب اور دیگر علاقوں میں بھی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں نے شہریوں سے احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: