Get Alerts

 پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیرِ آب، برساتی نالوں میں طغیانی

 پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیرِ آب، برساتی نالوں میں طغیانی

لاہور: لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جلال پور بھٹیاں میں شدید بارش کے باعث پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا، جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب مانسہرہ میں بارشوں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور کلاوڈ برسٹ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جھیل روڈ پر سیاحوں کی 800 سے زائد جیپوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں بھی مسلسل بارشوں کے باعث آبی گزرگاہوں اور برساتی نالوں میں شدید طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: