Get Alerts

ٹک ٹاک کا نیا فیچر: صارفین اب وائس نوٹس، تصاویر اور ویڈیوز بھی بھیج سکیں گے

ٹک ٹاک کا نیا فیچر: صارفین اب وائس نوٹس، تصاویر اور ویڈیوز بھی بھیج سکیں گے

بیجنگ: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور انقلابی فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب ایپ پر صرف ویڈیوز دیکھنے کے بجائے صارفین آپس میں براہِ راست پیغامات، وائس نوٹس، تصاویر اور ویڈیوز کا تبادلہ بھی کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ 60 سیکنڈ تک کی آواز ریکارڈ کرکے کسی کو بھیج سکیں، جبکہ ایک وقت میں 9 تک تصاویر یا ویڈیوز بھی شیئر کی جا سکتی ہیں۔ یہ میڈیا فائلز صارف کی موبائل گیلری سے منتخب کی جا سکتی ہیں یا براہ راست کیمرے سے لی جا سکتی ہیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق، اس تبدیلی کا مقصد ایپ کو صرف ویڈیوز دیکھنے کا ذریعہ رکھنے کے بجائے اسے روزمرہ رابطے اور بات چیت کا ایک فعال ذریعہ بنانا ہے، جیسا کہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر ہوتا ہے۔

اگر کوئی شخص پہلی بار کسی صارف کو پیغام بھیج رہا ہے، تو وہ اپنی گیلری سے لی گئی تصویر یا ویڈیو بھیجنے کا اہل نہیں ہوگا۔ وہ صرف ٹک ٹاک پر موجود مواد ہی شیئر کر سکے گا۔ اس کا مقصد غیر مناسب مواد کے تبادلے کی روک تھام ہے۔کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر اگلے چند ہفتوں میں دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ٹیگز: