Get Alerts

فلڈ ریلیف آپریشن میں جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

فلڈ ریلیف آپریشن میں جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

لاہور : پنجاب حکومت نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے اور ان کے ورثا کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس اعزاز اور مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

فرقان احمد خان کینسر کے مریض ہونے کے باوجود چار دن تک مسلسل سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے فرائض انجام دیتے رہے۔ انہوں نے پتوکی میں متاثرہ افراد کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فرقان احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فرقان احمد خان حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی فرض شناسی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد خان گزشتہ روز فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

ٹیگز: