Get Alerts

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا پہلی بار مؤثر استعمال

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا پہلی بار مؤثر استعمال

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملک کی تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا مؤثر اور کامیاب استعمال عمل میں لایا گیا ہے۔

تھرمل امیجنگ سے لیس ڈرون کیمروں کی مدد سے دور دراز اور پانی میں گھرے علاقوں کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں جاری اس جدید سرویلنس آپریشن کے دوران اب تک متعدد ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق، جھنگ میں ڈرون کے ذریعے پانچ افراد اور ان کے مویشیوں کی سیلابی ریلے میں موجودگی کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور تمام افراد و مویشیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح بہاولنگر کی دریائی بیلٹ میں بھی ڈرون کی مدد سے متاثرین کی تلاش اور نشاندہی کی گئی، جس سے امدادی سرگرمیوں کی رفتار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے استعمال سے ریسکیو آپریشنز میں نہ صرف درست لوکیشن کی شناخت ممکن ہو رہی ہے بلکہ انسانی جانوں کے فوری تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: