Get Alerts

وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف کی ہدایت، این ڈی ایم اے کو مؤثر رابطوں کا حکم

وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف کی ہدایت، این ڈی ایم اے کو مؤثر رابطوں کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موسمیاتی صورتحال اور مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مؤثر رابطہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی سراہا، اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قدرتی آفات سے نمٹنے اور ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل کو مزید مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی اور امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

ٹیگز: