لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا، جو یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔
یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک لاہور کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی ہوگی۔سنگل شفٹ: 8 بجے سے 1:30 بجے تک،ڈبل شفٹ: پہلی شفٹ 8 بجے سے 12:30 بجے، دوسری شفٹ 1:30 بجے سے 5:30 بجے تک ،جمعہ کو چھٹی 12 بجے ہوگی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موسمی حالات اور انتظامی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ تعلیمی عمل کو موثر طریقے سے جاری رکھا جا سکے۔