Get Alerts

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال، پروازیں معمول پر آ گئیں

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال، پروازیں معمول پر آ گئیں

سیالکوٹ : سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیلابی صورتحال میں بہتری کے باعث آج شام 6 بجے سے تمام فضائی آپریشنز مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔

ایئرپورٹ کے ترجمان محمد عمیر خان نے بتایا کہ سیلاب کے دوران عارضی طور پر فلائٹس معطل کی گئی تھیں، تاہم اب نوٹم (NOTAM) منسوخ کر کے فلائٹس کی روانگی اور آمد معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے پانی کے اخراج کے بعد رن وے، ٹرمینل اور دیگر آپریشنل شعبہ جات کو مکمل طور پر محفوظ قرار دیا گیا ہے اور ایئرپورٹ کے تمام آلات بخوبی کام کر رہے ہیں۔

مسافروں کی سہولت کے لیے ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے مربوط اقدامات کیے ہیں جس کے تحت فلائٹ شیڈول بحال ہے اور متعلقہ ایئرلائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، بھارت اور چین نے پانچ سال بعد براہ راست پروازیں بحال کرنے اور سرحدی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مخصوص تجارتی راستوں سے تجارت کا سلسلہ شروع ہو گا۔

ٹیگز: