Get Alerts

بھارت نے محصولات ختم کرنے کی پیشکش کی، لیکن اب بہت دیر ہو چکی : ڈونلڈ ٹرمپ

بھارت نے محصولات ختم کرنے کی پیشکش کی، لیکن اب بہت دیر ہو چکی : ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن :سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے تجارتی محصولات کو صفر کرنے کی حالیہ پیشکش بہت دیر سے آئی ہے، یہ فیصلہ کئی سال قبل ہونا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت، امریکا کو بہت بڑی مقدار میں اشیاء برآمد کرتا ہے جبکہ امریکا، بھارت کو نسبتاً بہت کم مصنوعات فروخت کرتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن یک طرفہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے امریکا پر دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تجارتی محصولات عائد کیے ہوئے ہیں، جس کے باعث امریکی کمپنیاں بھارت میں کاروبار کرنے سے قاصر ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا، "یہ مکمل طور پر یک طرفہ تباہی رہی ہے۔ اب اگرچہ بھارت نے اپنے محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔"

سابق صدر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بھارت زیادہ تر اپنا تیل اور فوجی ساز و سامان روس سے خریدتا ہے، جبکہ امریکا سے بہت کم دفاعی سامان حاصل کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں حالیہ مہینوں کے دوران سرد مہری دیکھی جا رہی ہے۔ بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ متوقع تجارتی معاہدے کو حتمی شکل نہ دیے جانے پر ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 فیصد تک بڑھا دیا تھا۔

مزید برآں، صدر ٹرمپ نے رواں سال طے شدہ بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے، جو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: