Get Alerts

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان تنازع ختم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ 
"اگر میں کسی بھی طریقے سے مدد کر سکتا ہوں تو بالکل تیار ہوں، میں پاکستان اور بھارت دونوں کو اچھی طرح جانتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ دونوں میں معاملات سنبھل جائیں۔"

ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو جواب دے دیا ہے، اب وقت ہے کہ وہ رک جائیں اور مسائل کو بات چیت سے حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں حکومتوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ خطے میں امن قائم ہو۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی حملے کو "شرمناک" قرار دیا تھا۔

ٹیگز: