Get Alerts

نیپال میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 955 ہوگئیں

نیپال میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 955 ہوگئیں

کٹھمنڈو: نیپال میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد 955 ہوگئی۔

امدادی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ نیپالی فوج نے کارروائیوں کے دوران مزید 12 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ تقریباً 5 ہزار افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب اور تباہی کے باعث پن بجلی کے منصوبوں میں کام کرنے والے 933 کارکنوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے 44 رکنی ہنگامی امدادی ٹیم نیپال بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

نیپالی حکام کے مطابق ملک بھر میں 21 ہزار سکیورٹی اہلکار سرچ، ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ چینی ماہرین بھی سرنگوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے نیپالی حکام کی معاونت کر رہے ہیں۔

ٹیگز: