بشکیک:بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت رکن ممالک کے سربراہان نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دیے۔
اعلامیے پر دستخط کے بعد پاکستان نے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی آئندہ صدارت سنبھالنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف مرکزِ نگاہ رہے اور انہیں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان نشست دی گئی۔