Get Alerts

بالائی علاقوں میں آج سے 5 ستمبر تک تیز بارشوں کی پیشگوئی، نشیبی علاقوں میں الرٹ

 بالائی علاقوں میں آج سے 5 ستمبر تک تیز بارشوں کی پیشگوئی، نشیبی علاقوں میں الرٹ

لاہور :ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے 5 ستمبر تک تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا میں بھی بارشوں کا سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ نشیبی علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگز: