اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق واضح فیصلہ دے کر پاکستان کے مؤقف کی توثیق کردی ہے۔
بلاول بھٹو کے مطابق کوئی بھی ریاست یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتی اور دریاؤں کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کر رہا ہے، بھارت کو بھی سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے، جس کے بعد بھارت پر معاہدے کی پاسداری کی ذمہ داری مزید واضح ہوگئی ہے۔
International law has spoken clearly and unanimously. #IWT remains in force. No state can unilaterally cast aside a binding treaty, nor weaponise water against millions of people.
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) September 1, 2026
I have said before: the Indus carries the life of a nation. Water is not a weapon. Rivers cannot…