یو این سیکیورٹی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، عمران خان

یو این سیکیورٹی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر حرکت میں آنا ہو گا۔

c4298e81d686e1cd6236775205f64f9e

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کی عمران خان نے شدید مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ظلم اور جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں'


چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں اور پاکستان کے عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ یو این سیکیورٹی کونسل مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور اب اسے ضرور حرکت میں آنا ہوگا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہو گئی

یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکانہ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 20 کشمیریوں کی شہادت اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کے بعد حریت قیادت کی کال پر وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں