پاک ویسٹ انڈیز پہلے میچ سے قبل سٹیڈیم میں موجود شائقین نے جذبہ حب الوطنی کی مثال قائم کردی،ویڈیو وائرل

پاک ویسٹ انڈیز پہلے میچ سے قبل سٹیڈیم میں موجود شائقین نے جذبہ حب الوطنی کی مثال قائم کردی،ویڈیو وائرل
کیپشن: ٹوئٹر فوٹو

کراچی:ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ سے قبل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے جذبہ حب الوطنی کا دلوں کو گرما دینے والا مظاہرہ کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم کتنی منظم اور اپنے ملک سے محبت کرنیوالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضروری ہواتو اگلے میچ میں شاہین آفریدی کو موقع دیں گے:سرفراز احمد

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین پہلے ٹی 20 میچ سے قبل جب دونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں قطاربنائے کھڑی تھیں تو پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جارہا تھا مگر جب ترانہ ختم ہونے لگا تو تھوڑی دیر پہلے ساؤنڈ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے آواز آنا بند ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:حسین طلعت ڈیبیو میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے تیسرے پاکستانی بن گئے

سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے جذبہ حب الوطنی کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے جہاں سے سسٹم کی وجہ سے آواز آنا بند ہوئی تھی وہیں سے ترانہ پڑھنا شروع کردیا اور یک زبان ہوکر قومی ترانہ مکمل کیا۔جیسے ہی اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ہر کوئی نیشنل سٹیڈیم میں موجود شائقین کی تعریف کرنے لگا جبکہ یہ ویڈیو بھی تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو،ایک کی برتری حاصل کرلی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں