ایک ہی تکرار ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو، سابق وزیراعظم

ایک ہی تکرار ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو، سابق وزیراعظم

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا پوری قوم جان چکی ہے کہ اصل میں کیس ہے کیا جبکہ مقدمہ چلایا جا رہا ہے کیونکہ ایک ہی تکرار ہے نواز شریف کو سزا ہو اور مقدمہ اتنا ہے کہ نواز شریف اور ن لیگ 2018 کا الیکشن جیتتے نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یو این سیکیورٹی کونسل مقبوضہ کشمیر  میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، عمران خان

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ مقدمہ لڑا ہے اور میرے خلاف جے آئی ٹی کی چالاکیوں کا پول کھل گیا ہے کیونکہ واجد ضیا نہیں بتا سکے کہ کہاں اور کس نے چوری کی جبکہ عدالت نے اقامے اور خیالی تنخواہ پر فیصلہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا یہ سینیٹ کا الیکشن نہیں جسے کوئی روک سکے بلکہ یہ عوامی طوفان ہے اور چند افراد اسے روکنے میں لگے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ن لیگ 2018 کا الیکشن جیتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'ظلم اور جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں'

یاد رہے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہوئے اور وکیل خواجہ حارث پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں