پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، تعداد 2386 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، تعداد 2386 تک پہنچ گئی
کیپشن: Image Source: Image Source

لاہور: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 95 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 6 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی ہے۔ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 107 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔


سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے معاملے پر صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے گھمبیر ہے۔ صوبے میں اب تک 922 کنفرم کیس ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد 9 جبکہ 6 مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے جہاں 761 کنفرم کیس ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 276، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 187، اسلام آباد میں 62 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہے۔