Get Alerts

 ڈیل نہ کی تو پتھر کے زمانے میں بھیج دیں گے؛امریکی صدر کا ایران کو الٹی میٹم

 ڈیل نہ کی تو پتھر کے زمانے میں بھیج دیں گے؛امریکی صدر کا ایران کو الٹی میٹم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگی کارروائیوں کو تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اگلے دو سے تین ہفتوں میں امریکی شرائط پر معاہدہ (ڈیل) نہ کیا، تو ایران پر اتنے شدید حملے کیے جائیں گے کہ وہ "پتھر کے زمانے" میں واپس چلا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے پہلی بار اس بات کا اعتراف کیا کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ان ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک اہم اسٹریٹجک تبدیلی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاہمیں اب مشرقِ وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں رہی۔ وینزویلا سے سپلائی کی بحالی اور ہماری اپنی توانائی کی پیداوار میں اضافے کے بعد ہم خلیج کے محتاج نہیں رہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب امریکہ کسی دوسرے ملک کے تیل کے تحفظ کے لیے اپنے وسائل ضائع نہیں کرے گا، اور اگر تہران نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو اسے عالمی معیشت سے مکمل طور پر کاٹ دیا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق اگلے مرحلے میں ایران کی اہم ترین تنصیبات، بشمول تیل کے ذخائر اور دفاعی مراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ خطاب ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور عالمی منڈیوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔

ٹیگز: