Get Alerts

’آپریشن ایپک فیوری‘ میں تاریخی فتح کا دعویٰ: ایران کو 3 ہفتوں کا الٹی میٹم، نظامِ حکومت ختم کرنے کا اعلان

’آپریشن ایپک فیوری‘ میں تاریخی فتح کا دعویٰ: ایران کو 3 ہفتوں کا الٹی میٹم، نظامِ حکومت ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری جنگ میں "شاندار فتح" کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایک ماہ قبل شروع کیے گئے 'آپریشن ایپک فیوری' نے ایران کی عسکری کمر توڑ دی ہے اور اب مشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے امریکی افواج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 ہفتوں میں امریکی فوج نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایرانی فضائیہ اور نیوی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے اور اسے کبھی نیوکلیئر طاقت نہیں بننے دیا جائے گا۔
 صدر کے مطابق ایرانی قیادت اور موجودہ نظام (رجیم) عملی طور پر ختم ہو چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کا مشکل حصہ مکمل ہو چکا ہے اور اب کوئی بڑا خطرہ باقی نہیں رہا، تاہم    "اگر ایران نے فوری ڈیل نہ کی تو اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں ایسے شدید حملے کیے جائیں گے کہ ایران 'پتھر کے زمانے' میں پہنچ جائے گا۔ اب ہم ایران کی تیل کی تنصیبات کو براہِ راست نشانہ بنائیں گے۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ اب امریکہ مشرقِ وسطیٰ کے تیل کا محتاج نہیں رہا۔ انہوں نے کہا وینزویلا سے سپلائی کے بعد ہمیں خلیج کے تیل کی ضرورت نہیں۔دوسرے ممالک اب خود ہمت کریں اور 'ہرمز' کے راستوں کا خیال رکھیں، امریکہ اب دوسروں کے لیے پہرے داری نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایرانی حکومت نے اپنے ہی 45 ہزار مظاہرین کو قتل کیا ہے۔ انہوں نے سابقہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے ڈیل بہت پہلے ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "اگر جنرل سلیمانی کو نہ مارا جاتا تو آج ایران کہیں زیادہ مضبوط اور خطرناک ہوتا۔خطاب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے ایرانی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ امریکی قوم کو ناسا (NASA) کے حالیہ کامیاب مشن پر بھی خصوصی مبارکباد پیش کی اور اسے امریکی برتری کی علامت قرار دیا۔
صدر ٹرمپ کا یہ خطاب جہاں ایک طرف اپنی فتح کا جشن ہے، وہیں ایران کے لیے آخری وارننگ بھی ہے کہ وہ امریکی شرائط تسلیم کرے ورنہ مکمل معاشی و عسکری تباہی کے لیے تیار رہے۔

ٹیگز: