سابق کپتان محمد حفیظ نے عائشہ گلالئی کو کھری کھری سُنا دیں

سابق کپتان محمد حفیظ نے عائشہ گلالئی کو کھری کھری سُنا دیں

لاہور: قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنماعائشہ گلالئی نے منگل کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر نازیبا میسجز کرنے سمیت دیگر کئی سنگین الزامات عائد کیے۔

ان کے الزامات پر جہاں ایک جانب تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیا ٹیلنٹ ہے، سستی شہرت۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں