الیکشن کمیشن نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے ڈی نوٹیفائی کرے، فواد چودھری کا مطالبہ

الیکشن کمیشن نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے ڈی نوٹیفائی کرے، فواد چودھری کا مطالبہ

لاہور:رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے اکاؤنٹ میں ایک رات میں 88کروڑ روپے گئے.ہمارا مطالبہ ہے کہ حدیبیہ کا کیس کھولنا چاہیے .انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ پورا خاندان شامل ہے۔والیم 10 پر مسلم لیگ ن نے زور دیا تھا کہ اسے کھولا جائے.عوام جانناچاہتےہیں کہ اب والیم10 کےحوالےسےکیاموقف ہے.

فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کےواضح احکامات ہیں کہ نااہل ہونےکےبعدالیکشن نہیں لڑسکتے.انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی صدارت سےنوازشریف کو ڈی نوٹیفائی کیوں نہیں کیا .ایل این جی ریفرنس بھی حدیبیہ کی کہانی سے الگ نہیں.ایل این جی کیس میں نیب شریک جرم ہے.220 ارب روپے کا شفاف استعمال نہیں ہوا،ایل این جی ریفرنس کھولاجائے.اگرہمارےمطالبےپورےنہیں ہوئےتوسپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے.رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہوگی. پی ٹی آئی جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو بھی منظر عام پرلانےکامطالبہ کرتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 1996-97 میں عمران خان جب سیاست میں آئے تو ان پر بھی حملہ کیا گیا .عمران خان کی کردار کشی کی گئی.عائشہ گلالئی کو قانونی نوٹس جاری کردیا ہے کہ وہ معافی مانگیں.عائشہ گلالئی سے ایم این اے کی نشست سے استعفیٰ بھی مانگا گیا ہے.انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی.عائشہ گلالئی استعفیٰ نہیں دیتیں تو الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی کرائیں گے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں