بلاول بھٹو نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر سینٹیرز کیخلاف تحقیق کا فیصلہ کر لیا

بلاول بھٹو نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر سینٹیرز کیخلاف تحقیق کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: Image Source: Bilawal Bhutto Twitter Account

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کی ناکامی کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ووٹ نہ دینے والے سینٹیرز کیخلاف تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم پر ووٹ نہ دینے والے سینٹیرز کی چھان بین کے لئے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری  نےمصطفے نواز کھوکھر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایاہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی قائم کی جا رہی ہے،فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کردیا جائیگا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے  اجلاس میں گزشتہ روز جمع کرائے۔

ذرائع کے مطابق ،پیپلز پارٹی کے تمام 21 سینیٹرز نےاپنے استعفے پارٹی چئیرمین کے پاس جمع کروا دیے ہیں۔سیینیٹرز نے کہا  کہ وہ پارٹی کے وفادار ہیں، پارٹی چیئرمین جب چاہیں انکے استعفےسینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں۔