ذوالحج کا چاند نظر آگیا ، عیدالاضحی 12اگست بروز پیر کو ہوگی

ذوالحج کا چاند نظر آگیا ، عیدالاضحی 12اگست بروز پیر کو ہوگی
کیپشن: image by facebook

کراچی :رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحج کا چاند نظرآنے کا اعلان کر دیا ، یکم ذالحج کل ہوگی جبکہ عبداالاضحی 12اگست بروز پیر ہوگی .

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ، انھوں نے بتایا کہ چاند نظر آنے کی 72شہادتیں موصول ہوئی ہیں .

یکم ذالحج کل ہوگی جبکہ عیدالاضحی 12اگست بروز پیر کو منائی جائے گی ۔