Get Alerts

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

راولپنڈی: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ ایف آئی اے کے اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند عدالت کی کارروائی کے لیے جیل پہنچ گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے مزید تین گواہ پیش کیے جائیں گے۔ کیس میں 10 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔

ٹیگز: