لاہور:کالا شاہ کاکو کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔
ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کے مطابق نو بوگیاں متاثر ہوئیں اور جائے حادثہ پر 800 میٹر ٹریک خراب ہوا ہے۔
حادثے کی تحقیقات کے لیے ہائی لیول کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ وزیر ریلوے نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔