Get Alerts

پاکستان نے بھارتی طیارے کیسے گرائے؟، برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ آگئی

پاکستان نے بھارتی طیارے کیسے گرائے؟، برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ آگئی

اسلام آباد:پاکستان ایئر فورس نے حالیہ پاک بھارت فضائی جنگ میں بھارتی رافیل طیاروں کو 200 کلومیٹر کی دوری سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 7 مئی کی رات پاکستان ایئر فورس کے ریڈار پر بھارتی طیارے نمودار ہوئے، جس پر پاکستان کے ایئر چیف نے فوری طور پر جے 10 سی طیارے اڑانے کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی ایئر چیف کئی دنوں سے کنٹرول روم میں موجود تھے اور بھارتی طیاروں کے ریڈار سگنل ملتے ہی فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ فضائی لڑائی میں دونوں طرف سے 110 طیارے حصہ لے رہے تھے، جو دہائیوں بعد ہونے والی سب سے بڑی فضائی لڑائی تھی۔
بھارتی رافیل طیاروں کے گرنے کا اصل سبب بھارتی انٹیلی جنس کی غلطی تھی، نہ کہ رافیل طیاروں کا کوئی نقص۔ بھارتی پائلٹوں کا خیال تھا کہ وہ پاکستانی پی ایل 15 میزائلوں کی رینج سے باہر ہیں اور ان کی توقع نہیں تھی کہ اتنی دور سے پاکستانی میزائل انہیں نشانہ بنا سکیں گے۔ تاہم، پاکستانی پی ایل 15 میزائلوں نے 200 کلومیٹر کی دوری سے بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

پاکستان ایئر فورس نے اس آپریشن کو ملٹی ڈومین آپریشن کے طور پر کامیابی سے انجام دیا، جس میں ایئر، لینڈ اور اسپیس سنسرز کو آپس میں منسلک کیا گیا۔ پاکستانی جے 10 سی طیارے بھارتی سرحد کے قریب پرواز کرتے ہوئے ریڈار طیاروں سے براہ راست معلومات حاصل کر رہے تھے، جبکہ پاکستانی طیارے اپنے ریڈار آف کر کے پرواز کر رہے تھے، جس سے وہ بھارتی ریڈار پر نظر نہیں آ رہے تھے۔

یہ فضائی لڑائی دونوں ممالک کے لئے اہمیت کی حامل تھی، کیونکہ اس میں جدید ترین دفاعی نظام اور جنگی حکمت عملیوں کا کامیاب استعمال کیا گیا۔ پاکستان کی ایئر فورس نے اس جنگ میں اپنے بہترین حربوں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارتی طیاروں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس نے جنگ کے نتائج کو یکسر تبدیل کر دیا۔

ٹیگز: