Get Alerts

ملک میں شدید بارشوں کا امکان:محکمہ موسمیات کی وارننگ

 ملک میں شدید بارشوں کا امکان:محکمہ موسمیات کی وارننگ

لاہور: ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 اگست سے 7 اگست کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور قراقرم کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی دوران خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف حصوں میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جو کہ پانی کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ میں 6 اگست کو بھی زبردست بارشوں کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی بڑھنے اور سیلاب کی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
 

ٹیگز: