Get Alerts

محکمہ موسمیات کا ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ، کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کا ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ، کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ممکنہ مشکلات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی سندھ کے کچھ علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہ سکتا ہے۔

حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: