Get Alerts

'عینک والا جن' کے اینیمیٹڈ ورژن پر حفیظ طاہر کا اعتراض

'عینک والا جن' کے اینیمیٹڈ ورژن پر حفیظ طاہر کا اعتراض

لاہور :پی ٹی وی کے کلاسک ڈرامے 'عینک والا جن' کے اینیمیٹڈ ورژن نے ریلیز سے قبل ہی تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ڈرامے کے مصنف حفیظ طاہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اصل تصور کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا۔

حفیظ طاہر کا کہنا ہے کہ اینیمیٹڈ ری بوٹ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ان کی تخلیق کو نئی شکل دی گئی، جبکہ انہیں اس منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اینیمیشن کے معیار پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی پر غور کرنے کا عندیہ دیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر بحث جاری ہے۔ متعدد صارفین اور اداکار عمیر رانا نے حفیظ طاہر کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فکری ملکیت کے حقوق کے تحفظ اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگز: