Get Alerts

پی این فلیٹ کلب سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے چار کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پی این فلیٹ کلب سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے چار کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

لاہور : پی این فلیٹ کلب سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹاپ سیڈ نور زمان سمیت حمزہ خان، ناصر اقبال اور عاصم خان اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کئی حیران کن نتائج سامنے آئے۔ مصر کے علی طلبہ نے سیکنڈ سیڈ کریم الحمامی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا، جبکہ حمزہ خان نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیڈ اور ناصر اقبال نے مصر کے یاسین شودی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

ٹاپ سیڈ نور زمان نے برازیل کے ڈیگو گوبی کو آسانی سے 0-3 سے زیر کیا، جبکہ عاصم خان نے ہانگ کانگ کے میتھیو لی کو 1-3 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے دیگر کھلاڑیوں میں مصر کے محمد نصیر اور یاسین الشافعی بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 41 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

ٹیگز: